خیبرپختونخوا بار کونسل کی وکیل میاں جمال شاہ کے قتل کی شدید مذمت، اس کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا بار کونسل کی ج انب سے واقعے کے خلاف کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
خیبرپختونخوا بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل پورے صوبہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا، قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کی وکیل میاں جمال شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ کے سامنے فائرنگ کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کے پی بار کی جانب سے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے، پولیس امن و امان صورتحال کو بحال کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00