مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بی آر ٹی پشاور کے تین روٹس پر سروس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ۔
ترجمان ٹرانس پشاور جن تین روٹس پر شام کے سروس کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا ہے ان میں روٹ DR-13سردار گڑھی تا پبی، DR-14بورڈ تا ریگی ماڈل ٹاؤن اور R-14Aبورڈ تا پروفیسر ماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔توسیع کے بعد پبی روٹ پر سردار گڑھی سے آخری بس شام 6:15 بجے کے بجائے 7:30بجے روانہ ہوگی جبکہ پبی ٹرمینل سے آخری بس7:00بجے کے بجائے 8:15 بجے روانہ ہو گی۔
اسی طرح ناصر باغ روڈ کے دونوں روٹس پر آخری بس شام 7:15 کے بجائے شام 7:30 بجے روانہ ہوگی۔توسیع سے پبی روٹ پر 5 اضافی بسیں جبکہ ناصر باغ روڈ کے دونوں روٹس پر ایک ایک اضافی بس چلائی جائے گی۔اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ شام کے وقت مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹرانس پشاور مسافروں کی آرا اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروسز میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔مزید معلومات کے لیے مسافر زو موبائل ایپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00