پشاور ہائیکورٹ نے مردان جیل کے سامنے سے لاپتہ ہونیوالے امام مسجد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر متعلقہ اداروں کی جانب سے جواب جمع کرنے کے بعد پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔قائم مقام چیف جسٹس نے لاپتہ امام مسجد کے والد کو اگلی پیشی پر عدالت آنے کی بجائے ویڈیو لنک پر پیش ہونیکی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں لاپتہ امام مسجد حضرت عمر درخواست گزار کے والد، وکیل درخواست گزار اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے والد نے عدالت کوبتایا کہ میرے بیٹے کو مردان جیل کے سامنے سے اٹھایا گیاہے، چارسدہ کے متعلقہ پولیس افسران سے بات ہوئی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پیش ہو جائے عدالت میں موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ لاپتہ حضرت عمر کے خلاف مقدمات درج تھے جس پر اس کے والد نے کہا کہ میرا بیٹے کو بری ہونے کے بعد جیل کے سامنے سے اٹھایا گیا ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00