انگلینڈ میں پاکستانی نوجوان باکسرشیرخان کا باکسنگ رنگ میں کمال، محنت کے بل پر عالمی افق پر پہنچنے کا عزم

انگلینڈ میں پاکستانی نوجوان باکسرشیرخان کا باکسنگ رنگ میں کمال، محنت کے بل پر عالمی افق پر پہنچنے کا عزم

:انگلینڈ کے شہر کراولی میں مقیم باصلاحیت پاکستانی نژاد نوجوان باکسر نے پروفیشنل باکسنگ میں اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے بلکہ مستقبل میں باکسر عامر خان کی طرح ایک منفرد مقام بنانے کے لئے بھی پرعزم ہیں۔ نوجوان باکسر شیرخان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مسلسل محنت اور غیر متزلزل حوصلے کے بل بوتے پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کریں گے۔

خیبرپختونخواکے ضلع صوابی کے گاؤں زروبی سے تعلق رکھنے والے تیس سالہ باکسر شیرخان نے اپنے آبائی علاقے کے دورے کے موقع پر اپنےوالدجنیدخان کے ہمراہ میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بچپن سے ہی باکسنگ سے گہری دلچسپی تھی، دل میں یہی خواہش تھی کہ اسی میدان میں اپنا اورپاکستان کا نام روشن کروں۔ اللہ نے میرے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باکسنگ کے ابتدائی دنوں میں انہیں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مگر انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اورنہ ہی شارٹ کٹ یا سفارش کا سہارا لیا۔ بلکہ وہ صرف محنت پر یقین رکھتاہے کیونکہ محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

باصلاحیت باکسرشیرخان نے نہ صرف علاقائی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، بلکہ پورےانگلینڈ میں بھی پروفیشنل باکسنگ میں ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہے۔ اب تک انہوں نے اگلینڈ میں کئی پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں نمایاں فتوحات حاصل کرچکے ہیں اور جلد انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کے قریب ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میرے تین مقابلے ابھی باقی ہیں، ان شاء اللہ جلد کامیابی مقدر بنے گی۔ میرا خواب ہے کہ باکسرعامرخان کے طرح باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کانام روشن کروں،

ان کا کہنا تھا کہ وہ گراس روٹس سے باکسنگ کھیلتے آئے ہیں اور اب اپنی محنت اور تجربے سے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ اور سفارش کے بجائے محنت کو ہی کامیابی کا اصل راستہ سمجھیں اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر