انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کا فائنل پشاور یونیورسٹی نے اپنے نام کر لیا

انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ کا فائنل پشاور یونیورسٹی نے اپنے نام کر لیا

انٹر مدرسہ اینڈ یونیورسٹی کرکٹ لیگ 2025 کا سنسنی خیز فائنل میچ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا فائنل میں جامعہ جنیدیہ غفوریہ(بریلوی مکتب فکر) اور پشاور یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں پشاور یونیورسٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور چمپیئن بنی_
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی حکومت کے ترجمان ومشیر برائے طلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں اُُنکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اُنھوں نے زور دیا کہ اس طرح کے سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مدرسہ اور یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان حائل خلیج کو ختم کیا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ مدارس اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے درمیان سماجی ، معاشرتی اور ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنے کا اس سے بہتر طریقہ شاید موجود ہو۔
وزیرسوشل ویلفئیر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ مدارس اور یونیورسٹیز جہالت کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ لہٰذا دونوں کے درمیان اشتراک عمل انتہائی خوشآئند بات ہے، نشے جیسے خطرناک مرض سے بچنے کیلئے نوجوانوں کے پاس کھیل ہی واحد آپشن ہے۔

تقریب میں ممبر شرعی اپیلیٹ بنچ سپریم کورٹ آف پاکستان ڈاکٹر قبلہ آیاز، سابقہ وزیر برائے مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری ،چیف خطیب خیبر پختونخوا طیب قریشی، وزیر سماجی فلاح وبہبود سید قاسم علی شاہ اور صوبائی ناظم وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا حسین احمد و ڈاریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج و پروگرام ھوسٹ علی ہوتی سمیت کئی دیگر معززین نے شرکت فرما کر ایونٹ کی اہمیت میں اضافہ کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی آر سی آر اے تحمید جان ازہری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ منفرد لیگ پانچ بڑے وفاقی مدارس اور صوبے کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں کے درمیان منعقد ہوئی جس کا مقصد تعلیم اور کھیلوں کے درمیان پل قائم کرنا اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا انٹر نیشنل ریسرچ کونسل فار ریجلئس آفیرز کے صدر اسرار مدنی نے کہا اس سرگرمی کے پیش نظر مقاصد میں ہمیں کافی حدتک کامیابی ملی اور عملاً ہم نے ثابت کہ دنیا کو ہمارے خطہ کی جو غلط تصویر پیش کی گئ ہے حقیقت کا اس سے کوسوں بھی تعلق نہیں اور بہت جلد ہماری آرگنائزشن ملک سے باہر پوری دنیا کو یہ تصویر پیش کرکے اپنی ذمہ داری نبھائے گی اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس سفر کو یہی پر ختم نہ کرے بلکہ ہم اس کو تسلسل اور دوام دے سکے لیگ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے زبردست جذبہ، کھیل کی روح اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
معزز مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا
آخر میں جیتنے والی ٹیم پشاور یونیورسٹی کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا گیا جبکہ لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی اعزازات دیے گئے اور بالاخر یہ ایک منفرد اور بڑی
لیگ انٹرنیشنل ریسرچ کونسل فار ریلیجس افیئرز (IRCRA) اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے کامیابی سے اختتام پزیر ہوئی۔
کامیاب پروگرام پر صدر انٹرنیشل ریسرچ کونسل اسرار مدنی نے شراکت داروں سمیت اپنی ٹیم بشری علی، ہارون خان ، تحمید جان ، الماس جمیل، محسن عرب، اور شیرشاہ کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں بھرپور کردار ادا کیا ۔ پروگرام کے آخر میں منسٹر سپورٹس فخر جہاں کی طرف سے سابقہ وزیر برائے مذہبی اُمور پیر نور الحق قادری ،نے جیتنے والی ٹم کو پچاس ہزار اور رنراپ ٹیم کو پچیس ہزار روپے اور اپنی طرف سے پچاس پچاس ہزار کا کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر