تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں،ریحان سرفراز

کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ علم ہی وہ ہتھیار ہے کہ جسکی وجہ سے ہم مشکل سے مشکل حالات کی جنگ جیت سکتے ہیں نیز تعلیم یافتہ معاشرہ کی تشکیل عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں لہذا عوام پڑھے لکھے معاشرہ کی تشکیل کیلئے اپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے اور معاشرے کا مفید فرد بنانے کی خاطر سکول میں داخل کرکے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور حکومت کی طرف سے قائم شدہ سکولوں سے فائدہ اٹھا کر داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں اس سلسلہ میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگرام افیسر ریحان سرفراز نے کہا ہے کہ ضلع بنوں میں 135 گرلز کمیونٹی سکولز میں 11ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ویژن کے تحت "سکول داخلہ مہم” پورے جوش و خروش سے جاری ہے اور ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول سے باہر ہر بچے کو داخل کرانے کا بیڑا اُٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف داخلے نہیں بلکہ نئی نسل کی روشن مستقبل کی جانب قدم ہے۔


ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر نے مزید کہا کہ ضلع بنوں میں اس وقت 135 کمیونٹی سکولز قائم ہیں جس میں 11 ہزار کے لگ بھگ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی ضلع بنوں کو ایک پڑھا لکھا، باشعور ضلع بنائیں گی۔اس سلسلہ میں والدین، علما کرام، عمائدین، اساتذہ اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس قومی مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ معیاری تعلیم کیساتھ بچیوں کو اخلاقی تربیت دیکر معاشرے کا بہترین انسان بنائے نیز ہمارے یہ سکول عوام کے بچیوں کی صحیح مستقبل کا ترجمان بنیں گے اور تعلیم یافتہ و بہتر معاشرہ تشکیل دیا جائیگا ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر