پشاور میں ٹریفک مسائل، رکشوں کیلئَے اوقات کار مخصوص کرنے کا فیصلہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک مسائل کے حل کرنے کیلئے پلان تیار، رکشوں کیلئَے اوقات کار اور مخصوص رنگ متعین کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاکہ اس حوالے سے مسائل قابو کئے جا سکیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی سڑکوں پر 80 ہزار سے زائد رکشے مقررہ اوقات کار کے تحت چلائے جائیں گے، ان میں ایک وقت میں 16,371 رجسٹرڈ رکشوں کو 24 گھنٹے چلنے کی اجازت دی جائے گی اور ان رکشوں کو سبز رنگ دیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشوں کو سرخ رنگ دیا جائے گا اور انہیں صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چلنے کی اجازت ہوگی۔ زرد رنگ والے مزید 30 ہزار غیر رجسٹرڈ رکشے دوپہر 2 بجے سے رات 12 بجے تک چل سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ رکشوں کو مخصوص اوقات کار میں چلانے کے اقدام سے ٹریفک کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ ٹریفک پولیس کی تجاویز پر صوبائی حکومت کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اس منصوبے کی منظوری دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ شہر کی سڑکوں پر نظم و ضبط بھی قائم ہوگا۔ یاد رہے کہ پشاور میں ٹریفک مسائل کے خاتمہ کیلئے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، جس کے تحت رکشوں کیلئَے اوقات کار اور مخصوص رنگ متعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر