علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب، پاریش راول

معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار بار پھسل رہے تھے۔ اصل شاٹ میں راکیش نے پوری طاقت لگا دی، جس کے نتیجے میں پاریش کے گھٹنے میں چوٹ آ گئی۔

پاریش راول نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ناناوتی اسپتال لے گئے۔ اس وقت انہیں لگا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ اسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ملنے آئے اور انہوں نے روایتی طریقہ علاج تجویز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر