پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کی جانب سے انکے خلاف درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20مئی تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ متعلقہ اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل بشیر وزیر ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار کرک سے منتخب ایم این اے ہے، جس کیخلاف مقدمات درج ہے ، جن مقدمات کا علم ہے اس میں چھ مئی تک حفاظتی ضمانت ملی ہے ، وفاقی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کیا ہے جس کے مطابق درخواست گزار کے خلاف دو مقدمات درج ہیں تاہم وفاقی حکومت نے دو ایف آئی آر چھپائے، گزشتہ روز اسلام میں درج دو مقدمات میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں لہذا اسکے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جس میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے اس کے ذریعے پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 20 مئی تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت اور اسلام اباد پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00