مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا پول خود بھارت میں کھل رہا ہے، بھارت کی اہم سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیات مودی سرکار کے اس فلاپ ڈرامے کو بے نقاب کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن سمیت سیاسی حلقے اس کمزور اسکرپٹ کو سچ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں، بھارتی عوام میں اب شعور بیدار ہو چکا ہے، وہ مودی کے ڈراموں پر مزید یقین نہیں کرتے، مودی بھارت میں اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو واپس حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔محمد علی سیف کا مزید کہنا تھا کہ مودی کا ٹریک ریکارڈ قتل و غارت پر مبنی ہے، پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے عمران خان جیسی مقبول قیادت ضروری ہے، فارم 47 کی بنیاد پر قائم حکومت کو نہ قانونی حیثیت حاصل ہے اور نہ ہی عوامی مقبولیت، فارم 47کے تحت بننے والے وزیر دفاع خواجہ اصف میں مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہیں۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00
2 تبصرے. Leave new
Good
Awesome