مہنگائی عروج پر، پشاور میں مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے

پشاور میں مہنگائی عروج پر ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 10 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا، مرغی کی قیمت اتوار کو 405 روپے ریکارڈ کی گئی ۔پشاور میں مہنگائی کم نہ ہوسکی، مرغی کی قیمت کو بھی ایک بار پھر پر لگ گئے، 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ پریشان شہری حکومت سے قیمتوں کے کنڑول کا مطالبہ کررہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نرخوں کو کنٹرول کرے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ مصنوعی قلت ہے، جس کی وجہ سے مرغی مہنگے داموں خرید رہے ہیں، اس لیے کم قیمت پر اسے فروخت نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر