عمران خان جیسی شخصیت کیلئے استعمال ہونے پر فخر ہے’ شیر افضل

رپورٹ : عبداللہ درانی

ممبر قومی اسمبلی شیرافضل خان مروت نے کہاہے مائنراینڈ منرل ایکٹ صوبائی معاملہ ہے وفاق کا اس سے کوئی تعلق نہیں،بل کے پاس ہونے اور نہ ہونے کا فیصلہ عمران خان کرینگے ، عمران خان جیسی شخصیت کیلئے استعمال ہونے پر بھی فخر ہے، لکی مروت میں حالات مذاکرات سے ٹھیک نہیںہوتے تو ریاست اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے علاقہ میں امن بحال کرے ، ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز کسوٹی ڈیجیٹل کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا ، ایم این اے شیر افضل مروت کاکہناتھاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مائنز صوبائی معاملہ بن گیاہے کیونکہ وفاق نے اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اختیارات صوبوں کودیئے ہیں، اگر چہ اس ایکٹ کا تفصیلی اصل مسودہ ابھی تک موصو ل نہیںہوالیکن جو عام مسودہ اس بل کے حوالے سے تقسیم ہواہے ، اس کو پڑھا ہے اس میں کوئی ایسی بات نہیںہے، عمران خان بل کے پاس ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے ۔

سخت حالات میں پارٹی کا ساتھ دینے اوربعد میں پارٹی سے نکالنے کے سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کاکہناتھاکہ عمران خان جیسی شخصیت کیلئے استعمال ہونے پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں، لکی مروت میں حالات خراب ہونے کے سوال پر ایم این اے شیر افضل مروت کاکہناتھاکہ اگر لکی مروت کے حالات مذاکرات سے ٹھیک ہوسکتے ہیںتو انکے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے لیکن اگر کوئی علاقہ کا امن کررہاہے توپھر میرا ریاست سے مطالبہ ہوگاکہ وہ شر پسندوں کے ساتھ نمٹ کر علاقہ کا امن برقرا ررکھنے کیلئے اپنا کردار اداکرے کیونکہ امن کی بحالی کی ذمہ داری ریاست کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر