اسپورٹس جسمانی صحت، ذہنی سکون اور طویل زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں لیکن ہر اسپورٹ کے اپنے اپنے طبی فوائد ہیں
سب سے زیادہ فائدہ مند اسپورٹس
تیراکی؛ پورے جسم کی ورزش، دل کی صحت، پھیپھڑوں کی طاقت کیلئے مفید۔
بیڈمنٹن/ٹینس؛ تیز موومنٹ، وزن کم کرنے، دل کو مضبوط بنانے، ریفلیکس بہتر کرنے کیلئے مفید۔
فٹبال؛ دل کی صحت، اسٹیمنا، ٹیم ورک اور مسلز ٹوننگ کیلئے مفید۔
جوگنگ/رننگ؛ وزن کم، دل کی صحت، ڈپریشن دور اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے مفید۔
سائیکلنگ؛ پیٹ اور ٹانگوں کی ورزش، گھٹنوں کے لیے بہتر۔
مارشل آرٹس؛ فٹنس + دفاعی صلاحیت، خود اعتمادی اور ذہنی طاقت کیلئے مفی
ایک تحقیق میں اسپورٹس کے عمر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا جو کہ درج ذیل ہیں:
ٹینس – عمر میں 9.7 سال کا اضافہ کرتا ہے۔
بیڈمنٹن – عمر میں 6.2 سال کا اضافہ کرتا ہے۔
سوئمنگ – عمر میں 3.4 سال کا اضافہ کرتا ہے۔
تاہم ہر شخص کے ساتھ درپیش مسائل کے حساب سے اسپورٹس کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ اگر وزن زیادہ ہے تو تیراکی اور سائیکلنگ زیادہ موزوں ہے۔ اس میں گھٹنوں پر کم دباؤ پڑتا ہے۔
اور اگر وقت کی کمی ہے تو بیڈمنٹن اور جوگنگ زیادہ بہتر ہے۔ اسی طرح اگر آپ کو ٹیم ورک پسند ہے تو فٹ بال، باسکٹ بال زیادہ موزوں ہے۔
3 تبصرے. Leave new
Awesome
Awesome
Good