بیلٹ اینڈ روڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (بی آر ایم اے)اورگوانائی فیوچر ٹریڈیشنل چائنیزمیڈیسن کلینکس پروجیکٹ کے درمیاناسلام آباد میں ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن (ٹی سی ایم)کلینک قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے، اس کا مقصد ٹی سی ایم طریقوں کو جدید صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں ضم کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق کلینک کورونری شریانوں کی بیماری ، تھائیرائیڈ اور چھاتی کے نوڈولز ، ورٹیگو ، ویریکوس رگیں ، بے خوابی ، اور اضطراب کی خرابی، دائمی اور تنا وسے متعلق بیماریوں کا علاج فراہم کرے گا ، مزید برآں ، یہ ٹی سی ایم ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پروگراموں کو فروغ دے گا ، سرحد پار صحت کی دیکھ بھال کے تبادلوں کی سہولت فراہم کرے گا ، اور تعلیمی مواصلات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق تاریخی معاہدہ کے تحت گوانائی فیوچر ٹی سی ایم کلینکس پروجیکٹ کی طرف سے فراہم کردہ مکمل مالی اعانت کے ساتھ مستقبل میں پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں کلینک قائم کیے جائیں گے ۔ گوادر پرو کے مطابق بی آر ایم اے بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کو فروغ دینے کے لئے طبی علم، بہترین طریقوں اور صحت کی دیکھ بھال کے جامع حل کے تبادلے کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔ بی آر ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے ہم ٹی سی ایم کی عالمی رسائی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق گوانائی فیوچر ٹی سی ایم کلینکس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر پیٹر ڈو نے اس شراکت داری کو چین اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاگوانائی فیوچر کی مدد سے، ہم ٹی سی ایم کو نہ صرف شفا یابی کے لئے ایک آلے کے طور پر دیکھتے ہیں بلکہ متنوع ثقافتوں کو جوڑنے والے پل کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس شراکت داری کو جون 2025 کے آخر میں چانگشا میں منعقد ہونے والی مستقبل کی روایتی چینی ادویات پر پہلی سالانہ کانفرنس کے دوران مزید اجاگر کیا جائے گا ، جہاں عالمی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز ٹی سی ایم میں مستقبل کی اختراعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمع ہوں گے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00