کمسن بچے کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت و 21سال قید

شعیب جمیل

پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج محمد حنیف نے کمسن بچے کواغوا ء کے بعد قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور مجموعی طورپر 21 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم وقاص پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ پھندو کی حدود میں کمسن بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیاتھا،پولیس نے کمسن بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کی تفتیش شروع کردی،اس دوران پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف 302,364Aاور201دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا، جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے دفعہ 302میں پھانسی کی سزا سناتے ہوئے قرار دیاکہ ملزم کو پھانسی پراس وقت تک لٹکا جائے جبکہ تک اس کی موت واقع نہ ہوجائے ، اسی طرح ملزم کو دفعہ 364Aمیں چودہ سال قید اور دفعہ 201میں سات قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے ملزم کو مقتول کمسن کے ورثا کو دس لاکھ روپے جرمانہ اداکرنے کے بھی احکامات جاری کئے جبکہ جرمانہ کی عدام ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارنا ہوگی۔

2 تبصرے. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر