پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے سکول ٹیچر کو قتل کر دیا

صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں واقع افغان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول ٹیچر کو قتل کر دیا، اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت پرویز ولد غنی الرحمن کے نام سے ہوئی ہے جو وزیر کالونی کا رہائشی تھا اور تدریس کے شعبے سے وابستہ تھا، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فقیر آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی فلک ناز ولد غنی الرحمن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی، اس حوالے سے پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خالی خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

3 تبصرے. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر