دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں خلائی پروازوں کیلئے تربیت دی جائیگی

چین آئندہ خلائی مشنز کے لیے پاکستان سے دو خلابازوں کا انتخاب اور تربیت کرے گا۔ توقع ہے منتخب امیدواروں میں سے ایک چین کے خلائی اسٹیشن کے مستقبل کے مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے شہر گانسو کے شہر جیوچھوآن میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ترجمان شی چھیانگ نے کہا کہ منتخب پاکستانی خلاباز مدار میں عملے کے رکن کی حیثیت سے معیاری فرائض انجام دینے کے علاوہ پاکستان کے ڈیزائن کردہ سائنسی تجربات بھی کریں گے۔لین نے کہا کہ انتخاب کا عمل فروری کے آخر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہوا تھا۔لین نے وضاحت کی کہ خلابازوں کا انتخاب تین مراحل پر مشتمل ہے: پاکستان میں ابتدائی اسکریننگ، اس کے بعد چین میں تشخیص کے ثانوی اور آخری دور منعقد کیے جاتے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اس وقت اپنے خلائی اسٹیشن کے مستقبل کے مشنوں میں غیر ملکی خلابازوں کو شامل کرنے کے لئے کئی دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر