دفاعی چیمپن ریال میڈرڈ یوئیفا چیمپن لیگ سے باہر

رپورٹ : تحسین اللہ

آرسنل نے دفاعی چیمپن ریال میڈرڈ کو یوئیفا چیمپن لیگ کے کواٹر فائنل میں 2/1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمپن لیگ کے کواٹر فائنل میچ کے دوسرے لیگ میں آرسنل نے دفاعی چیمپن ریال میڈرڈ کو شاندار مقابلے کے بعد 2/1 سے شکست دے دی اور اس کے ساتھ دفاعی چیمپن ریال میڈرڈ کا ٹورنامنٹ میں مزید سفر ختم ہوگیا
آرسنل کے جانب سے پہلا گول بوگویوساکا نے جبکہ دوسرا گول مارٹینلی نے سکور کیا۔ جبکہ ریال میڈرڈ کے جانب سے واحد گول ویلنسز جونیئر نے سکور کیا۔ اس کے ساتھ چیمیپن لیگ کا سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگیا۔ چیمپن لیگ کا پہلا سیمی فائنل آرسنل اور پیرس سنٹ جرمن کے درمیان 30 اپریل کو ایمرٹس سٹیڈیم لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل کا دوسرا لیگ 8 مئی کو پیرس میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل انٹر میلان اور بارسلونا کے درمیان بارسلونا سپین میں یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ 7 مئی کو اٹلی کے شہر میلان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنانمنٹ کا فائنل سیمی فائنل کے دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان یکم جون کو میونخ جرمنی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر