ایشیا کے قدیمی شہر اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں کپور خاندان کی قدیم حویلی کی قیمت کروڑوں تک جا پہنچی، کپور خاندان بالی ووڈ کے مشہور و معروف خاندانوں میں سے ایک ہے۔
بالی ووڈ میں کپور خاندان کے سربراہ پرتھوی راج کپور سے لے کر رشی اور رنبیر کپور تک، کپور خاندان کے سبھی افراد کو ہندوستان میں پسند کیا جاتا ہے، لیکن کپور خاندان کی جڑیں پاکستان کے شہر فیصل آباد (ماضی کا لائل پور) سے جڑی ہوئی ہیں اور اس خاندان کے بانی، پرتھوی راج کپور، کا آبائی گھر پشاور میں واقع ایک تاریخی حویلی تھی؟
یہ حویلی نہ صرف کپور خاندان کے لئے یادگار ہے بلکہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور خاندان کی وراثت بھی ہے، کپور خاندان کی تاریخی حویلی، جسے کپور حویلی کہا جاتا ہے، 1918 اور 1922 کے درمیان پرتھوی راج کپور کے والد دیوان بشیشورناتھ کپور نے تعمیر کروائی تھی۔ اس کثیر المنزلہ حویلی میں 40 کمروں کے علاوہ آرائشی جھروکے اور پھولوں کی شکلوں کے ڈیزائن شامل ہیں۔ یہ حویلی اپنے وقت کی ایک حسین اور منفرد عمارت تھی، جو روشنیوں اور محبتوں سے جگمگاتی تھی۔
ماضی میں ایک جاندار اور پُررونق مقام، کپور حویلی آج گندگی اور زوال کا شکار ہو چکی ہے۔ زلزلوں اور بارشوں کے اثرات نے اس تاریخی عمارت کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، اور اب یہ عمارت اپنی شان و شوکت تقریباکھو چکی ہے۔
90 کی دہائی کے اوائل میں، رشی کپور اور رندھیر کپور نے اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کی اور حویلی سے مٹی کی مٹھی بھر کچھ مقدار ممبئی واپس لے گئے۔ یہ ایک علامتی عمل تھا جو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ حویلی کے موجودہ مقامی مالک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اس تاریخی جائیداد کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب انہیں مناسب قیمت ملے۔ ان کے مطابق اس جائیداد کی قیمت 2 ارب روپے ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ اس عمارت کی اس قدر رقم سے یہ بات نہ اخز کی جائے کہ پیسوں کا مسئلہ ہے، ایسا کچھ نہیں، کپور خاندان کی یہ حویلی نہ صرف ایک تاریخی ورثہ ہے بلکہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکاروں کی نسلوں کی ابتدائی کہانی بھی ہے۔ یاد رہے کہ پشاور میں کپور خاندان کی قدیم حویلی کی قیمت کروڑوں تک جا پہنچی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00