اگر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ہمارے شہریوں پرحملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ہم واضح کر دیں ہم ایسی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی شہروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو جواب بھارت کے شہروں میں اسی طرح دیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے ماحول گرم کرنا چاہا تو ہم بھی تیار ہیں، جب بھارت جیسا دشمن پڑوس میں ہو تو ہمارے میزائل تجربات جاری رہیں گے،24 کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ہماری مغربی سرحد پر بھارت نے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مسلط کیا ہوا ہے، کسی اور ملک میں ایسا سرٹیفائید دہشت گرد حکمران نہیں،  بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے لیڈرز  بھارت میں ہیں، ہم نے دہشت گردی کی مذمت کی، پاکستان دنیا کے ہر کونے میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر