زرعی یونیورسٹیوں کو پنشن عدم ادائیگی پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

پشاور ہائیکورٹ نے پشا و راور زرعی یونیورسٹیوں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی پر متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔ گزشتہ روز جب کیس کی سماعت ہوئی توا س موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ریٹائرڈ ملازمین کو پینشنرز کی ادائیگی نہیں کی جارہی، ان میں یک بیوہ بھی ہے انکو بھی پینشن نہیں ملتی جبکہ دوسری جانب یہ اپنے لئے گاڑیاں خرید رہے، اور پنشنز کو پیسے نہیںدیتے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ جون میں جامعات کے لئے بجٹ رکھیں گے جبکہ یونیورسٹی نمائندے نے عدالت کو بتایاکہ پرانے پنشن لینے والے ملازمین کو پینشن مل رہا ہے، نئے ملازمین کے لئے فنڈز نہیں ہے،ا س پر جسٹس اعجاز انورنے استفسار کیاکہ جامعات کو کتنا فنڈملتاہے ، کس کو پینشن دے رہے ہیں اور کس کو نہیںجبکہ حکومت نے جامعات کو کتنا فنڈدیاجس کو کہاں کہاں استعمال کیاگیاہے بعد از عدالت نے صوبائی حکومت اور دونوں جامعات سے اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر