شعیب جمیل
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج پشاور مرزا محمد کاشف نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنادی ، استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹرشہزاد احمد نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم اقبال عرف گورو ولد نصراللہ ساکن سفید ڈھیری پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ پشخرہ کی حدود محلہ درہ خیل میں واقع مسجد کے اندار گھس کر قرآن شریف کی بے حرمتی کی ،جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 9مارچ2022کو ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف دفعہ 295Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بناء پر اسے عمرقید کی سزا سنادی