سکول داخلہ مہم ‘سکول بیگز اور سٹیشنری مفت دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکول داخلہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے داخلہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور وہ خود داخلہ مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو مزیدہدایت کی ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ 10 لاکھ بچوں کو سکول داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ داخلہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے اساتذہ، والدین، مقامی مشران اور بااثر افراد کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،منتخب نمائندوں، نوجوان رضاکاروں اور علمائے کرام کو بھی داخلہ مہم کا حصہ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے داخلہ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے سکول بیگز اور سٹیشنری مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہت جلد ”تعلیم کارڈ” کے منصوبے کا آغاز بھی کیا جائے گا۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ بچوں کو سکول داخل کروا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں کیوں کہ آج کے بچے کل کا مستقبل ہیں اور اپنے مستقبل کو روشن وتابناک بنائیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے والدین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں امید ہے کہ والدین اپنی ذمہ داریوں کو نبھاکر اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ بچے ہمارے آنے والے مستقبل ہے اسلئے خیبر پختونخوا حکومت تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر