جلسوں،تقریبات میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیخلاف رٹ دائر

شعیب جمیل

خیبر پختونخوا میں جلوسوں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ڈرون کیمروں کے استعمال کے خلاف رٹ دائر کر دی گئی رٹ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل نے دائر کی ہے۔ رٹ میں پولیس، صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرون کیمروں کے استمعال سے سیکیورٹی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کیمروں سے لوگوں کی پرائویسی متاثر ہورہی ہے، حکومت کمروں کے حوالے سے ابھی تک کوئی پالیسی نہیں ہے، عدالت حکومت کو احکامات جاری کریں کہ ڈرون کیمروں کے استعمال کے حوالے سے رولز ریگولیشن بنائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جلسوں، جلوس، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ڈرون کیمروں کا استعمال عام ہے۔اس کی وجہ سے لوگوں کی پرائویسی متاثر ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے امن و امان کا مٸسلہ پیدا ہورہا ہے اس لئے عدالت اس پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو رولز بنانے کی ہدایت کرے اور ڈرون کیمروں کے بے جا استعمال کو رکنے کے لئے حکم جاری کریں

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر