مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی میرٹ پر کرنے کا مطالبہ

پشاور ہائیکورٹ کے ایک وکیل نے چیئر مین جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی سینیارٹی اور میرٹ کے بنیا د پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مفتی نورالبصر ایڈووکیٹ نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا جس میں پشاور ہائیکورٹ سمیت دیگر صوبوں کے ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کی جائے گی لہذا تمام ہائیکورٹس میں چیف جسٹس کی تعیناتی آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق ہونی چاہیے، خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ تعیناتی کے دوران سینیارٹی کو ترجیح دی جائے اور تعیناتیوں میں پسند و ناپسند اور اقربا پروری کی بجائے سینیارٹی اور میرٹ کو بنیاد بنایا جائے کیونکہ آئین کے مختلف شقیں اور سپریم کورٹ کے متعدد فیصلے سنیارٹی سے متعلق موجود ہیں جبکہ قران اور احادیث بھی اس حوالے سے موجود ہیں لہذا استدعا ہے کہ اس خط کو منظور کی جائے اور ائین کی بالادستی اور ازاد عدلیہ کے لیے تمام تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر