قاضی انور پر پیسے لینے کا الزام، معظم بٹ کے خلاف ہرجانےکا دعوی دائر

انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور ایڈوکیٹ نےایڈوکیٹ جنرل آفس کے لاء افسران سے ماہانہ پیسے مانگنے کے الزامات لگانے پر معظم بٹ ایڈوکیٹ کے خلاف 500 ملین روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔گزشتہ روز قاضی انور ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ جج پشاور کی عدالت میں ہرجانہ دعوی دائر کردیا جس میں الزامات لگانے والے معظم بٹ ایڈوکیٹ کو بے جا الزامات لگانے پر 500 ملین ہرجانے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے داٸر دعوی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معظم بٹ نے بے بنیاد الزامات لگا کر اسکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے موف اختیار کیا ہے کہ اس پر ایڈووکیٹ جنرل آفس سے بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت سے بھی پیسے لینے کا الزام لگایا گیا جو سراسر غلط ہے ۔دعوی کی مطابق معظم بٹ نے صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کا بھی الزام لگایا ہے اس لۓ وہ اپنے الزامات ثابت کریں اور اگر ثابت نہ کرسکے تو 500 ملین روپے کا ہرجانہ ادا کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر