سندھ حکومت چشمہ رائٹ بنک کینال سے باز رہے، بیرسٹرمحمد علی سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد سے چشمہ رائٹ بنک کینال کو فوری خذف کیا جائے، سندھ حکومت چشمہ رائٹ بنک کنال سے باز رہے۔
انہوں نے سندھ اسمبلی میں مجوزہ نہروں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد میں چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال کو شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ قرارداد سے چشمہ رائٹ بنک کنال کو فوری خذف کیا جائے۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ چشمہ رائٹ بنک لفٹ کم گریویٹی کینال پراجیکٹ کی منظوری 1991 میں دی گئی تھی، اور 1991 میں چاروں صوبوں کے لیے نہریں نکالنے کی منظوری دی گئی تھی۔
مزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان نہروں کی فنڈنگ وفاق کے ذمے تھی، تین صوبوں میں نہریں نکالی گئیں، مگر خیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا، اب سندھ حکومت اپنا مقدمہ وفاق اور پنجاب کے ساتھ لڑے، سندھ حکومت چشمہ رائٹ بنک کنال سے باز رہے، خیبر پختونخوا حکومت نے اس منصوبے کے لیے 35 فیصد فنڈ فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے، اس کے باوجود منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر