پشاور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں زیرالتوا حبس بے جا اور غیرقانونی حراستوں سے متعلق تمام درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر فوری نمٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس ضمن میں تمام متعلقہ ججز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے نام ارسال کئے گئے مراسلے میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا حبس بے جا کی درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا ہے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ائین اور قانون کے تحت کسی بھی شہری کی آزادی کا سوال ائے تو ایسے کیسز کو تمام سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ فوری طور پر نمٹائے تا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔مراسلے میں باقاعدہ طور پر تمام ضلعی سیشن ججز کو اس پر فوری طور پر کاروائی کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ دسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں حبس بے جا اور دیگر ایسی نوعیت کی درخواستیں جمع ہوتی ہیں جس میں بعض اوقات پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر شہریوں کو بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل رکھنے کی شکایات آجاتی ہیں اور انکا کوئی قانونی جواز نہیں ہوتا۔ جس پر چیف جسٹس نے یہ اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کے ازادی یقینی بنانے سے متعلق آئین اور ضابطہ فوجداری کے نکات کے تحت عمل درامد کرنے کا حکم دیا ہے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں پر شہریوں کی آزادی کی بات ائے وہاں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00