پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر میاں آصف امان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پشاور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں صدارتی امیدواریاسرخٹک ایک باصلاحیت، فعال اور موثر امیدوار ہیں جنہوں نے ہمیشہ وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے خلوص دل سے کام کیا ہے وہ نہ صرف موجودہ دور میں بلکہ ماضی میں بھی ہر موقع پر وکلا کے حقوق کے لیے میدان میں موجود رہے ہیں انہوں نے کہاکہ یاسر خٹک بغیر کسی عہدے کے بھی وکلا کے مسائل کے حل میں پیش پیش رہے اور ہر فورم پر وکلا کا مثر دفاع کیا۔ وکلا تحریک میں ان کی شرکت اور سرگرم کردار کو بھی سراہا گیا انہوں نے کہاکہ یاسر خٹک نوجوان وکلا میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں جبکہ سینئر وکلا نے ان کے لیے محبت، شفقت اور اعتماد کا اظہار کیا یاسر خٹک ایک مضبوط صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جن پر وکلا برادری کو مکمل اعتماد ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00