افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی نگرانی کے لیے ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا میں خصوص ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ مشکوک 500سرکاری ملازمین کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان مشکوک 500 مختلف صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین کے قریبی رشتہ دار افغان مہاجرین ہیں جن میں سے بعض بیرون ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کرچکے ہیں یا ان ملازمین کے والدین یا بھائی افغانستان میں رہائش پذیر ہیں، تاہم ان سرکاری ملازمین نے جعلی پاکستانی کارڈز حاصل کر کے سرکاری نوکریاں حاصل کی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق ایسی ملازمین کی کی میپنگ کا کام جاری ہے اور ابتدائی طور پر ذرائع کے مطابق پانچ سو ملازمین کی نشاندہی کر دی ہے جبکہ مختلف قبائلی علاقہ جات میں ملازمین کی میپنگ کا کام جاری ہے ایف ائی اے کے خصوصی ٹیمیں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس کے لیے تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ نگرانی کے علاوہ دیگر اہم امور بھی نمٹائیں گے ذرائع کے مطابق پشاور میں ایف ائی اے کے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں یہ ٹیمیں کام کرے گی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00