کراچی کی مختلف شاہراہوں پر زہریلا پینٹ کرکے بچوں کو کھڑا کرنے کیخلاف بلال مقصود بول پڑے

پاکستان کے نامور گلوکار بلال مقصود نے شہرِ قائد کے مختلف مقامات پر زہریلے پینٹ کرکے معصوم بچوں کو دھوپ میں کھڑا کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

کراچی کی مشہور شاہراہوں جیسے بلوچ کالونی اور عائشہ منزل کے راؤنڈ اباؤٹ، سی ویو وغیرہ پر کچھ بچوں کو سلور اور گولڈن پینٹ کرکے کھڑا کر دیا جاتا ہے جنہیں لوگ پیسے دیتے ہیں۔

اسی حوالے سے بلال مقصود نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور پاکستان کی ہیلتھ منسٹری کے نام پیغام تحریر کیا۔

گلوکار نے کہا ‘آپ کو اتحاد ڈیفنس اور سی ویو پر اس طرح کے بہت سے بچے ملیں گے، ان کے چہرے پر چمکدار پینٹ لگا ہوا ہوتا ہے، جو اس گرمی میں سڑکوں پر کھڑے رہتے ہیں’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر