جامعات ملازمین کو تنخواہ کی عدم ادائیگی ‘گورنر کا نوٹس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کی متعدد جامعات میں تدریسی و انتظامی عملہ کو تنخواہ و پنشن کی عدم ادائیگی پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختون خواہ نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی سمیت صوبہ بھر کی متعدد جامعات کے اساتذہ اور پنشنرز کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ،متعدد یونیورسٹیوں میں اہلکار حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافی تنخواہوں اور پنشن کی سہولت سے محروم ہیں، عید کے موقع پر بھی ان کو کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ایک طرف دعوی کرتے ہیں کہ ان کا صوبہ امیر ترین صوبہ ہے جبکہ دوسری طرف یہ صورتحال ہے کہ یونیورسٹیوں کا بجٹ خسارے میں جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت لاہور میں کروڑوں روپے اپنی من پسند الیکشن مہم میں استعمال کرتی ہے مگر کروڑوں کے استعمال کے باوجود بھی اسے لاہور میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ یہاں پر یہ صورتحال ہے کہ تعلیم جیسے اہم شعبہ سے وابستہ افراد جنہوں نے قوم کے مستقبل کو بنانا ہوتا ہے وہ شدید ذہنی کوفت سے دوچار ہیں اور اپنے بنیادی حق تنخواہ اور پنشن سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہی موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی توجہ صوبے کے عوام کی جانب نہیں صرف اور صرف کرپشن کی جانب مرکوز ہے اور ہر ادارے کی ابتر کارکردگی ہمارے اس دعوے کی تصدیق کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر