22اضلاع میں اساتذہ کی ہنگامی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے 22اضلاع میں اساتذہ کی ہنگامی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 22اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اساتذہ کی بھرتی کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق باجوڑ، بنوں، بٹگرام، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر اپر، ہنگو، خیبر، کوہستان لوئر، کرم، لکی مروت، مہمند، مردان، شمالی وزیرستان، اورکزئی، شانگلہ، جنوبی وزیرستان، صوابی، سوات، ٹانک اور تورغر میں نئی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع میں اساتذہ کی بھرتیاں اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مالی تعاون سے کی جائیں گی۔محکمہ تعلیم نے تمام ڈی ای اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ 21 مئی 2025 تک سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو ہر صورت پورا کیا جائے تاکہ طلبہ کے تعلیمی سلسلے میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر