بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے سرکاری و نیم سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ پیسکو نے ریکوری میں معا ونت کیلئے محکمہ فنانس خیبرپختونخوا کو بھی خط ارسال کر دیا، جبکہ بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے سرکاری و نیم سرکاری محکموں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، تاہم عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کر دئیے جائینگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسکو نے نادہندہ سرکاری محکموں کی لسٹ جاری کر دی، ڈبلیو ایس ایس پی کے ذمے 33کروڑ 60لاکھ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں، جبکہ دیگر اداروں میں گورنمنٹ پرائمری سکولوں کے ذمے 54کروڑ 20لاکھ روپے، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولوں / کالجز کے ذمے 15کروڑ 70لاکھ روپے بقایا جات ہیں۔
پیسکو ترجمان کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکولوں پر 9کروڑ 30لاکھ روپے کے بجلی واجبات واجب الادا ہیں، محکمہ صحت پیسکو کے13کروڑ 40لاکھ روپے، محکمہ ریلوے 3کروڑ 12لاکھ جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر 8کروڑ 7لاکھ کے بقایات ہیں۔
پیسکو ترجمان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق محکمہ اوقاف پر 4کروڑ سے زائد کے بقایا جات ، پشاور ڈویلپمینٹ اتھارٹی پر11کروڑ روپے، کوہاٹ ڈویلپمینٹ اتھارٹی پر 9کروڑ 60لاکھ روپے جبکہ تحصیل میونسپل اتھارٹی ٹاؤن 1 پشاور پر 29کروڑ 30لاکھ روپے بقایا جات ہیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00
2 تبصرے. Leave new
Good
Good