انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 15سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے اور پچاس ، پچاس ہزار روپے زخمی افراد کو دینے کا حکم دیا ، ملزم ضمانت پر تھے جسے فیصلے کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا اور جیل منتقل کردیا گیا ، مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان کی عدالت میں ہوئی ، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم شاہد بادشاہ نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار پرویز ، شاہین اللہ اور مولانہ حبیب الرحمان سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے واقعہ 2022 میں تھانہ میچنی گیٹ کے حدود میں پیش آیا تھا ۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا ٹرائل کے دوران ملزم پر جرم ثابت ہوا ، عدالت نے ملزم کو مختلف دفعات میں 15 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00