شعیب جمیل
پشاورہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا ہے کہ وکلااور سائلین کیلئے سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، پشاور ہائیکورٹ کی حدود میں مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وکلااور سائلین کو بہتر ماحول میسر آسکے۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں لائرز ویلفیئر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر کے افتتاح کے ساتھ ساتھ پشاور ہائیکورٹ بار کے آفیشل ویب سائیٹ کی لانچنگ کی گئی ، اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار ایڈمن ممریز خان خلیل ،دیگر جوڈیشل افسران،پشاور ہائیکورٹ بارکے صدر فدا گل اور سیکرٹری جنرل اعجاز علی شاہ ، عالم خان ادینزی، سمیت دیگر سینئر وکلابھی موجود تھے ۔پشاور ہائیکورٹ بار کے صدرنے سنٹر اور آفیشل ویب سائٹ کے بارے میں چیف جسٹس کو بریف کیا ، چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تھوڑے عرصے میں سنٹر کی تعمیر پر پشاور ہائیکورٹ بار صدر اور کابینہ کو سراہا۔انہوں نے مختلف بار رومز کا بھی دورہ کیا او ر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین او وکلاکو بہترین سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔