پشاور ڈسٹرکٹ بار نے اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے اور پشاور بار میں تمام جنرل سٹورز کو اسرائیلی مصنوعات تین دن کے اندر اندر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پشاور بار کے صدر قیصر زمان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری زاہد اللہ زاہد ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور بار ایسوسی ایشن کے حدود میں ہر قسم اسرائیلی مصنوعات پر پابندی ہوگی اور تمام جنرل سٹورز اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت نہ کریں ، پشاور بار نے فیصلہ کیا ہے کہ جن دوکانداروں کے پاس اسرائیلی مصنوعات موجود ہیں تین دن کے اندر ہٹائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا اور انکا کرایہ نامہ منسوخ کیا جائیگا ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00