ملکی ترقیاتی پروجیکٹس، موسمیاتی تبدیلی کو سرفہرست رکھنے کی شرط تسلیم

سلام آباد: پاکستان نے اگست 2026 تک ترقیاتی پروجیکٹس کے انتخاب کے معیار میں موسمیاتی تبدیلی کو زیادہ اہمیت دینے کی عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف )کی شرط مان لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کاربن ٹیکس کے نفاذ کے ساتھ پاکستان نے آئی ایم ایف کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شرط کے تحت اگست 2026 تک ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب میں موسمیاتی تبدیلی کو 30 فیصد اہمیت دی جائے گی جس کے لیے شفاف اور واضح نظام وضع کیا جائے گا۔

مزید برآں پاکستان نے 7 ارب 50 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کے پی سی ون ویب سائٹ پر لگانے اور حکومتی گرانٹس اور سبسڈی پر نظر رکھنے کی شرط بھی مان لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر