فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ورلڈ ہیموفیلیاء ڈے کا انعقاد

فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام ہیموفیلیاء کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیموفیلیاء کے مریضوں سمیت ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی خیبر پختونخوا کے سابق سی ای او ڈاکٹر کلیم اللہ خان تھے ان کے علاوہ فاطمید فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر طفیل محمد خان سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مہمانوں نے ادارے کے ایڈمنسٹریٹر بدر حسین کے ہمراہ تمام شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہیں تھیلی سیمیا و ہیموفیلیاء اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر کلیم اللہ خان نے ادارے کو امراض خون کے مریضوں کی بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اور سٹاف حقیقی معنوں میں داد کے مستحق ہیں کیونکہ آج کے مشکل ترین دور اور وسائل کی کمی کے باوجود اتنی بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں آخر میں مہمانوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ ایڈمنسٹریٹر بدر حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر