گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے غضنفر علی نامی درخواست گزار کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 30 اپریل تک سیشن جج گجرات کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل دانیال اسد چمکنی نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل کا تعلق گجرات کے سیاسی خاندان سے ہے اور انکا وہاں پر مختلف لوگوں کے ساتھ زمین کے تنازعات ہیں جس پر ان کے خلاف تین مختلف ایف ائی آر درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار کے بیٹی کی آج رخصتی ہے اور گزشتہ شب بھی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا حالانکہ درج مقدمات میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں چونکہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا انہیں راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ وہاں پر اپنے لئے قانون کے مطابق ریلیف حاصل کر سکے۔ عدالت نیسماعت کی بعد درخواست گزار کو ایک لاکھ دو نفری ضمانتی مچلکوں کے عوض راہداری ضمانت دے دی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ 30 اپریل کو متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر