خیبر پختونخوا ڈاکٹر کونسل کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عبدالماجد منعقد ہوا۔اجلاس میں پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کے ڈاکٹر صبعت اللہ ، ڈاکٹر رضوان راجپوت اور ڈاکٹر فضل منان نے شرکت کی ۔
وائی-ڈی-اے کی طرف سے ڈاکٹر آصف یوسفزئی جبکہ ٹیچنگ کیڈر سے. پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم ، پی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹر ہاورن ، اسلامک ڈاکٹر فورم سے ڈاکٹر نثار ، پییپل ڈاکٹر فورم سے ڈاکٹر ذوالفقار اور پیما کے جانب سے ڈاکٹر دانیال نے نمایندگی کی۔اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز پر پروفیشنل ٹیکس عائد کیا گیا ہے خیبر پختونخوا ڈاکٹر کونسل اس کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کو دیگر صوبوں کی طرح پرانے ریٹس پر بحال کیا جاۓجبکہ اس حوالے سے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئ ہے جو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور جو کاروائیاں شروع کی گئ ہیں ان کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ، جن ایم ٹی آئز کے فائنانس ڈائریکٹرز کو اور اکانٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کا لیٹر جاری کیا گیا ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائےاور صوبائی بجٹ میں مہنگائ کے تناسب سے تمام ڈاکٹرز بشمول ہاؤس آفیسرز ، ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل افیسرز کی تنخواہیں بڑھائ جائیں،اسی طرح رجسٹریشن کے نام پر ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے ڈاکٹروں پر جو بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں ان کو فی الفور ختم کیا جائے اور ڈاکٹر کو اعتماد میں لے کر اس کیلئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00