آرٹی آئی کی مختلف شکایت سے متعلق سماعت

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے گزشتہ روز شہریوں کی شکایات کی سماعت کے دوران معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد محکموں کے سیکرٹریز کو افسران کے خلاف کارواٸی کی سفارشات ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بعض شکایات کنندہ کو محکموں کی جانب سے معلومات فراہم کرنے پر درخواستوں کو نمٹا دیا۔ گزشتہ آر ٹی آٸی کمیشن کی چیف کمشنر فرخ حامد کی سر براہی میں کمشنرز محمد ارشاد اور محمد ارشد نے درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پر کمیشن کو بتایا گیا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان نے عوامی نوعیت کی تمام معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گٸ ہیں ۔اس طرح مردان بورڈ کی جانب سے مطلوبہ معلومات کمیشن کے حکم پر فراہم کرنے پر دونوں شہریوں کی شکایات نمٹا دی گٸ۔ اسی طرخ
یونیورسٹی آف صوابی ،سول ڈیفنس پشاور ، ہیلتھ سروسز اکیڈمی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ
مردان کے محمد نعیم کی شکایت ( جس میں انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ مردان سے یونیورسٹی کے ملازمین کی تفصیلات، خالی پوسٹیں، اور سال 2023-24 کے بجٹ سے متعلق معلومات مانگی تھیں ) میں یونیورسٹی کی جانب سے شہری کی مطلوبہ معلومات کو آر ٹی آئی ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر کیس نمٹا دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور سے بیرونی ملک کے سکالرشپ حاصل کرنے والوں سے متعلق معلومات مانگی تھی) جسپر کمیشن نے انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور کو آج ہی کے دن معلومات کمیشن بھیجنے کے احکامات جاری کردئے۔
اس کے علاوہ سول ڈیفنس سے متعلق معلومات کی عدم فراہمی پر شہری کی شکایت پر کمیشن نے سول ڈیفنس کے پبلک انفارمیشن آفیسر کو احکامات جاری کئے کہ تین دن کے اندر کمیشن میں جواب جمع کرائے، بصورت دیگر تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جبکہ پشاور کے ایک شہری بلال خان کی شکایت (جس میں انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے اشتہار، میرٹ لیسٹ،اور سلیکٹڈ امیدواروں کے سرٹیفیکیٹس مانگی تھی) پر کمیشن نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو 10 دنوں کے اندر معلومات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جبکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے شہری کو مطلوبہ معلومات کی فراہمی کیلئے کمیشن سے 3 دن تک کا وقت مانگ لیا۔
اس کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو صوابی، اور ڈی پی او آفس ٹانک کو سماعت سے غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ٹی ایم اے اور ڈی ای او آفس ڈی آئی خان کی جانب سے معلومات کی عدم فراہمی پر ان کے انتظامی سیکرٹریز کو کارروائی کیلئے سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر