35ویں نیشنل گیمز کے لئے ہینڈ بال کے ٹرائلز پشاور یونیورسٹی میں ہو گئے۔
کراچی میں شروع ہونے والی 35ویں قومی کھیلوں کے لئے صوبائی ہینڈ بال لڑکوں کی ٹیم منتخب کرنے کے لئے اوپن ٹرائلز پشاور یونیورسٹی میں مکمل ہوگئے۔ ٹرائلز کمیٹی چار رکنی ممبرز پر مشتمل تھی جس کی سربراہی خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحر کرم نے کی ۔کمیٹی میں خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نورزادہ ،ارشد حسین اورماریہ ثمین شامل تھے۔ ٹرائلز کے بعد 18کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں راحت اللہ،محمد فاروق ،شاہد علی،نعمان خان،ایم سلمان،صدام حکیم،لیاقت علی خان،عزیز اللہ،ایاز خان،ظہور خان ،حسن زیب،ایم حسنین،انعام خان،دانیال ایوب ،علی حسن،فیصل شاہ ،منصور علی اور ایم طلحہ شامل ہیں،
کھلاڑیوں کے شفاف انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے یہ ٹرائلز ہورہے ہے۔ بحر کرم کے مطابق ٹرائلز کے بعد خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لئے مختلف ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ہینڈ بال کے لڑکیوں کے لئے ٹرائلز آج بینظیر وومن یونیورسٹی لڑمہ میں صبح نو بجے ہونگے۔