پشاور پولیس نے پشتہ خرہ میں عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ۔
سی سی پی او قاسم خان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں ایس ایس پی انوسگیشں ایس پی کینٹ اور سی ٹی ڈی تفتیشی یونٹ شامل ہوں گے ۔
پولیس حکام کے مطابق شہید مولانا اعجاز اور زخمی مولانا شاہد اللہ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردیدفعات کے تحت درج کیا جائے گا ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ میں تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے تیس بور کے خول برآمد کئے،واقعہ ٹارگٹ کلنگ کاہے، سی ٹی ڈی ٹیمیں بھی تفتیش کررہی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ٹارگٹ کلرز موٹر سائیکل سوار تھے،مختلف مقامات کی فوٹیج چیک کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات نامعلوم دہشگردوں نے پشتخرہ کی حدود میں مولانا اعجاز کو فائرنگ کر کے شہید جبکہ قاری شاہداللہ کو زخمی کردیا تھا ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00