شاہ فہد نے ڈائریکٹرجنر ل ریسکیو 1122 کا چارج سنبھال لیا

خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس حوالے سے ریسکیو ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کو عہدے کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے کہا کہ ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے اور ان اہلکاروں کی پیشہ وارانہ، انتھک محنت،بروقت امدادی کاروائیوں اور بین الاقومی معیار کی خدمات سے لاکھوں انسانوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ قلیل وقت میں ریسکیو 1122 نے اپنا ایک منفرد مقام حا صل کیا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل شاہ فہد نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایک ٹیم ورک کے طور پر کام جاری رکھوں گا جبکہ اصلاحات اور بہتری کے لیے سب کو خوش آمدید کہوں گا جبکہ خود ریسکیو 1122 دفاتر کا دورہ اور ملاقاتیں کروں گا۔ ریسکیو 1122 افسران جلد از جلد ا ہلکاروں سے مل کر ان کے جائز مسائل و شکا یات تحریری طور پر پیش کریں کیونکہ تمام ریسکیو اہلکار ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہتری کیلیے بھی تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے جن میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی اقدامات اور سروس کی بہتری کے لیے جامع پالیسی میں مزید بہتری لائی جائے گی جس سے ریسکیو اہلکاروں کے مستقبل کو روشن اور منور کیا جا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر