پہاڑی پورہ میں پٹاخے نے 6 سالہ بچی کی جان لے لی بچی کو تشویشناک حالت میں حیات آباد برن سنٹر منتقل کیا گیا لیکن جسم کا زیادہ حصہ جل جانے سے بچی کی موت واقع ہوئی تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں حسین نامی شخص کی6سالہ بچی پٹاخے کی وجہ سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی عید کے روز 6 سالہ بچی دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اس دوران بچوں میں سے کسی نے پٹاخہ پھینکا جو کہ بچی کی قمیض پر گرا اور پٹاخہ پھٹتے ہی بچی کے کپڑوں نے آگ پکڑ لی اور بچی بری طرح جھلس گئی ‘جسے حیات آباد برن سنٹر منتقل کیاگیا تاہم جسم کا زیادہ حصہ جھلسنے کی وجہ سے دم توڑ گئی ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00