پشاور ہائیکورٹ میں حال ہی میں وفات پانے والے سینئر وکلاءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںشرکاءنے مرحوم ولی خان آفریدی ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاءکے فوت ہونے پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے فوت شدہ وکلاءکی صوبے کے عوام خصوصا وکلاءکمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات کوبھی سراہااور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔گزشتہ روز پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر وکیل مرحوم ولی خان آفریدی ، سردار علی رضاء، عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ، فاروق شاہ ، شہزادہ شاہ پور، عامر صدیق اور مکمل خان ایڈوکیٹس کی یاد میں غلام نبی ہال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اورسینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور سمیت دیگر جوڈیشل افسران، مختلف وکلاءتنظیموں کے سربراہان ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاءافسران اوروکلاءنے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں مقررین کا کہنا تھاکہ ولی خان آفریدی ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاءکی خدمات کو فراموش نہیں کی جاسکتا جنہوں نے قبائلی اضلاع سمیت دیگر علاقوں میں وکالت کے ذریعے نہ صرف درپیش مسائل کو اجاگر کیا بلکہ مفاد عامہ کے مقدمات بھی لڑے ۔انہوں نے فوت ہونے والے وکلاءکے خاندان والوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔ آخر میں مرحومین کی ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوران کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00