مہاجرین کو فیملی ممبربنانیوالے افراد کیخلاف آپریشن کی منظوری

افغان مہاجرین کو نادرا میں قومی کارڈز کے لیے اپنے فیملی ممبر بنانے والے پاکستانیوں کیخلاف آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے بھاری رقوم یا شادی بیاہ کے عوض میں افغان مہاجرین کو اپنی فیملی ممبر نادرا میں ظاہر کر کے ان کے لیے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی کارڈز بنائے گئے ہیں پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقہ جات سے ایسی پاکستانیوں کی قومی کارڈز ان کی فیملی کی کارڈز ان کے پاسپورٹس وغیرہ بلاک کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف پشاور میں افغان مہاجرین نے مزید اپنی تعلیمی اداروں کاروباری مراکز شادی ہال اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں کو بند کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے خوراک کے کاروبار سے وابستہ مہاجرین نے بھی اپنا کاروبار بند کرنا شروع کر دیا ہے بیرونی ممالک سے انے والے مہاجرین واپس یورپین ممالک جانا شروع ہو گئے ہیں پشاور سمیت صوبے بھر میں مہاجرین نے اپنی شادی بیاہ کی تقریبات کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ کاروباری افغان مہاجرین کی میپنگ کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے مختلف بازاروں میں افغان مہاجرین تاجروں کی میپنگ مکمل کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی پاکستان کارڈز بنانے والے مہاجر تاجروں کی میٹنگ کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر