سوات کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں باپ نے بیٹوں سے مل کر جواں سال بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو زہریلی دواکھلا کرقتل کیا تھا اور بعدازان ناگہانی موت کا رنگ دیاتھا ۔ ایس ایچ اوتھانہ شاہ ڈھیرئی گوہرعلی کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جواں سال لڑکی کو قتل کرکے اب اس کو ناگہانی موت کا رنگ دیکر دفنایا جارہا ہے ۔ جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسماة(ر)کو زہریلی دواکھلا کر قتل کرنے والے باپ بخت شیرین اور اس کے دونوں بیٹوں لطیف الرحمن اور محمد رحمن کو گرفتار کر لیاہے اور ان کے خلاف تھانہ شاہ ڈھیرئی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00