امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کی جانب سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد تجارتی جنگ بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ایس 100 انڈیکس میں 3 ہزار 882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، شدید مندی کی وجہ سے کاروبار 45 منٹ کے لیے روک کر پھر بحال کیا گیا، جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹیں بھی کریش کر گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 882 پوائنٹس یا 3.27 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 8 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے اس کمی کی وجہ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کو قرار دیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے کمزور طلب کی وجہ سے عالمی کساد پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ درآمدات پر مبنی معیشت ہونے کے ناطے امریکی محصولات کے نفاذ سے ہمیں عالمی اجناس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ عالمی کساد کے خدشے کی وجہ سے ایشیائی مارکیٹیں بڑے پیمانے پر نیچے آئی ہیں۔تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں صرف 2.5 فیصد کمی آئی ہے جو دیگر علاقائی مارکیٹوں کے مقابلے میں نسبتا معمولی کمی ہے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ تیل اور بینکنگ اسٹاک میں فروخت کا قابل ذکر دبا تھا۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی پر منفی اثر پڑنے کی توقع ہے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس کے ساتھ ہی، ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو نئے امریکی محصولات سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یوسف ایم فاروق نے کہا کہ اگرچہ یہ محصولات خاص طور پر ٹیکسٹائل کے شعبے کے لیے قلیل مدتی خطرات پیدا کرتے ہیں، لیکن امریکی تجارتی پالیسی کے مجموعی اثرات پاکستان کے لیے مثبت ثابت ہوسکتے ہیں، خاص طور پر اگر اجناس کی قیمتیں کم رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو براہ راست اور بالواسطہ (پہلے اور دوسرے مرحلے) کے اثرات کی وجہ سے منافع کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم، عالمی اجناس کی قیمتوں میں کمی سے مقامی سطح پر افراط زر کے دبا کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00